بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اس سال کی ڈبلیو ایچ او ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں مبصر کی حیثیت سے شرکت کی دعوت کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ چین امریکہ کے اس بیان کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔
بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے ۔ ڈبلیو ایچ او سمیت بین الاقوامی تنظیموں کی سرگرمیوں میں تائیوان علاقے کی شرکت کو ایک چین کے اصول کے مطابق دیکھا جانا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے متعلقہ ریمارکس دراصل “تائیوان کی علیحدگی ” کی سرگرمیوں کی حمایت کے مترادف ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امور تائیوان چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور چین اور امریکہ کے تعلقات میں پہلی ناقابل تسخیر سرخ لکیر ہے۔ ہم ایک بار پھر امریکی رہنماؤں پر زور دیتے ہیں کہ وہ “تائیوان کی علیحدگی ” کی حمایت نہ کریں ، اس حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کریں اور امور تائیوان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لئے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کو استعمال نہ کریں ۔