واشنگٹن(عکس آن لائن)پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے پینٹاگون میں اپنے برطانوی ہم منصب گرانٹ شیپس سے شرقِ اوسط میں سلامتی کے خطرات پر گفتگو کے لیے ملاقات کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے ایک بیان میں کہاکہ انہوں نے شرقِ اوسط میں امریکی فوجیوں پر ایران سے منسلک ملیشیا گروپوں کے بڑھتے ہوئے حملوں اور بحیر احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی پر حوثیوں کے غیر قانونی حملوں کے ساتھ ساتھ غزہ کے لیے انسانی امداد اور یوکرین کی حمایت سمیت مسائل پر تبادل خیال کیا۔
رائڈر نے ایرانی حمایت یافتہ یمنی باغیوں کے جہاز رانی پر حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری آسٹن نے حوثیوں کی مزید جارحیت کو روکنے کے لیے اتحادی کوششوں میں برطانیہ کی ثابت قدم حمایت اور قیادت کے لیے سکریٹری شیپس کا شکریہ ادا کیا جبکہ بحری اور بین الاقوامی تجارتی جہازوں کے بحری حقوق اور آزادیوں کا استعمال کا دفاع کیا۔
امریکی اور برطانوی افواج نے مشترکہ حملے کیے ہیں جس کا مقصد حوثیوں کی بحیر احمر کے اہم تجارتی راستے سے گذرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو کم کرنا ہے – باغی کہتے ہیں کہ یہ حملے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں ہیں جہاں اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ میں ہے۔