نیٹو

امریکا کے ایک لاکھ فوجی اس وقت یورپ میں ہیں، نیٹو

کیف (عکس آن لائن) یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں نیٹو ممالک کے وزرائے دفاع کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق روسی حملے کے مشرقی یورپ پر اثرات اس اجلاس کا مرکزی موضوع تھا۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے مطابق اس وقت امریکا کے ایک لاکھ فوجی یورپ میں موجود ہیں، جن میں سے 40 ہزار نیٹو کمانڈ کے تحت تعینات ہیں۔

اس اجلاس میں روسی حملے کے قلیل اور طویل المدتی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ نیٹو کی طرف سے کہا گیا کہ اس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ تنازعے کو یوکرینی سرحد سے باہر نہ پھیلنے کو یقینی بنایا جائے۔ آئندہ ہفتے نیٹو اتحاد میں شریک ممالک کے سربراہوں کا غیر معمولی اجلاس برسلز میں منعقد ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں