برفباری

امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برفباری، نظام زندگی متاثر

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان کاسامنا کرنے والی ریاستوں میں2 کروڑ شہری آباد ہیں۔ کیلی فورنیا میں برفانی طوفان سے ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جب کہ ریاست میں برفانی طوفان سے ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

منی سوٹا، وسکونسن اور ڈکوٹا میں برفانی طوفان کی وجہ سے اسکول سمیت سرکاری دفاتر بند ہوگئے ۔اسی کے ساتھ موسم کی پیش گوئی کرنے والوں کا کہناتھا کہ برفباری کا یہ سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں