امریکا

امریکا کی جانب سے یوکرائن کے لیے چھ سو ملین ڈالر کی فوری عسکری مدد کا اعلان

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کے لیے چھ سو ملین ڈالر کی فوری عسکری امداد کے احکامات جاری کردیئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیاکہ صدر جوبائیڈن کی جانب سے وزیرخارجہ انٹونی بلِکن کو تحریر کردہ ایک مراسلے میں ساڑھے تین سو ملین ڈالر غیرملکی معاونتی قانون کے تحت یوکرائنی دفاع کے لیے جاری کرنے کا کہا گیا ۔

اس کے علاوہ مزید ڈھائی سو ملین ڈالر یوکرائنی فوج کے لیے کسی قانونی نکتے کے باوجود فوری دفاعی امداد کی مد میں صرف کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد امریکا سمیت مغربی دنیا کی جانب سے روس پر شدید پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں