امریکا

امریکا کا عراق کے دارلحکومت بغداد پر مبینہ فضائی حملے سے اظہارِلاتعلقی

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی حصے میں مبینہ فضائی حملے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ ہم بغداد کے جنوب میں واقع جرف السخر کے نزدیک دھماکوں سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ہم یہ تصدیق کرسکتے ہیں کہ جرف السخر میں کوئی امریکی اہلکار یا اثاثہ موجود نہیں تھا اوراس مبینہ واقعہ میں امریکا ملوث نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں