حافظ سعید پر فرد جرم

امریکا کا حافظ سعید پر فرد جرم عائد ہونے کا خیر مقدم،قانونی چارہ جوئی، الزامات پر تیزی سے مقدمہ چلانے کا مطالبہ

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکہ نے پاکستانی عدالت کی جانب سے حافظ سعید پر فرد جرم عائد کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ ان کے خلاف مکمل قانونی چارہ جوئی اور الزامات پر تیزی سے مقدمہ چلایا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حافظ سعید کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ اور بھارتی شہر ممبئی میں 26 نومبر 2008 کو ہونے والے حملوں کے مرکزی ملزم ہیں۔

ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس جی ویلز نے کہا کہ ’ہم حافظ سعید اور ان کےساتھیوں پر فرد جرم عائد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک کے لیے بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق مکمل قانونی چارہ جوئی اور مقدمے کی فوری سماعت کو یقینی بنائیں اور اور 11/26 جیسے دہشت گرد حملوں کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں‘۔خیال رہے کہ فرد جرم عائد کیے جانے کا یہ اقدام عسکری گروہوں کو ملک میں فنڈز جمع کرنے سے روکنے اور عسکری کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف فوری ایکشن لینے کے لیے پاکستان پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباو¿ کا نتیجہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں