امریکا

امریکا نے تائیوان کوایک ارب 10 کروڑڈالرکے نئی اسلحہ پیکیج کی منظوری دے دی

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکا نے تائیوان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے آرمز پیکیج کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا نے تائیوان کوایک ارب 10 کروڑڈالرکینئیاسلحہ پیکیج کی منظوری دے دی، بائیڈن انتظامیہ کے تحت تائیوان کے لیے یہ سب بڑا اسلحہ پیکیج ہے۔پیکیج میں ریتھیون ارلی ریڈار وارننگ سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے 665 ملین ڈالر کا کونٹریکٹر سپورٹ شامل ہے،

کسی بھی حملے کی پیشگی اطلاع دینے والا ریڈار وارننگ سسٹم 2013 سے فعال ہے۔ تائیوان 60 ہرپون بلاک ٹو میزائل کی خریداری پر 355 ملین ڈالر خرچ کریگا، ہرپون بلاک ٹو میزائل کے ذریعے سمندر کے راستے کسی بھی حملے کو ناکام بنایا جاسکے گا۔ اسلحہ پیکیج میں 856 ملین ڈالر کے 100 سے زائد سائیڈونڈر میزائل بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں