جو بائیڈن

امریکا میں وسط مدتی انتخابات : سینٹ میں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں سینٹ میں ڈیموکریٹس کو ری پبلیکنز پر برتری حاصل ہو گئی، امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی الیکشنز کے نتائج پر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں نیواڈا میں کامیابی کے بعد سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی نشستیں پچاس ہو گئیں اور سینٹ میں ڈیموکریٹس کو ری پبلیکنز پر برتری حاصل ہو گئی۔سینیٹ میں ری پبلیکنز کو انچاس نشستوں پر کامیابی ملی،

ایوانِ نمائندگان میں ری پبلیکنز کو دو سو گیارہ نشستیں مل چکی ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد دو سو چار ہے، ری پبلیکنز کو ایوان میں اکثریت کے لیے مزید سات نشستیں درکار ہیں۔ڈیموکریٹس کی برتری کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی الیکشنز کے نتائج پر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔امریکا میں رواں ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں نے تاریخ رقم کردی ہے ، 150 میں سے 83 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں