امریکا

امریکا میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں ملین مارچ

واشنگٹن(عکس آن لائن)فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ملین مارچ امریکا میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی طرف سے بلایا گیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ریاست کو سزا دینے اور اس کے جرائم کی روک تھام کے عنوان سے منعقدہ مظاہرے میں امریکا کی نمائندہ سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔یہ ملین مارچ ایک ایسے وقت میں منعقد کیا جا رہا ہے جب دوسری طرف حال ہی میں اسرائیل نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کے دوران سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں موجود ایک مقامی رہ نما انجینیرمرجان ابو محمود نے بتایا کہ مظاہروں کا اہتماما امریکا کی دوسری ریاستوں نیویارک، شیکاگو، ڈیربورن، ٹکساس اور سان فرانسسکو میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔ملین مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے سوشل میڈیا پربھی اپیلیں کی گئی ہیں۔ اس عظیم الشان مظاہرے میں انسانی حقوق کے مندوبین اور سیاسی اور سماجی کارکن شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں