لندن (عکس آن لائن )شہزادہ ہیری نے اپنے دادا پرنس فلپ کی آخری رسومات کے بعد ملکہ برطانیہ سے 2 بار علیحدہ ملاقات کی ہے ۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیری کا اپنی دادی کے لئے پیار اور عزت ہمیشہ کی طرح رہی اور انہوں نے کم از کم 2 مرتبہ اپنی دادی سے ملاقات کی۔اس دوران ہونے والی گفتگو کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے دیئے گئے متنازع انٹرویو کے بعد پہلی مرتبہ ہیری نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات اور بات کی۔
واضح رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے انٹرویو میں میگھن نے شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے تھے۔پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے بتایا تھا کہ شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد مجھے خاموش کرا دیا گیا، نہیں جانتی تھی کہ شاہی خاندان کا فرد ہونا کیسا ہوتا ہے، میں مزید زندہ نہیں رہناچاہتی تھی، میری کردار کشی کی گئی۔یاد رہے کہ 9 اپریل کو ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ 99سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔جس کے بعد شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے بغیر دادا کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے لاس اینجلس سے برطانیہ پہنچے تھے۔