امریکا اور چین

امریکا اور چین ماحولیاتی تعاون کے لیے پرعزم

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکا اور چین نے ماحولیات کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت امریکی صدر جوبائیڈن کی میزبانی میں منعقد ماحولیات کے موضوع پر ایک اہم سربراہی اجلاس سے قبل سامنے آئی۔ دونوں ملکوں کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام تر دیگر مسائل اور کشیدگی کے باوجود ماحولیات کے شعبے میں دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔

صدر جوبائیڈن کے خصوصی مندوب برائے موحولیات جان کیری اور ان کے چینی ہم منصب شی زینہواکی جانب سے اس مشترکہ بیان کے مطابق دونوں ممالک پیرس ماحولیاتی معاہدے اور اقوام متحدہ کے کنونشن برائے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کے تناظر میں اشتراک عمل جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں