اسرائیل

امریکاکی جانب سے قرارداد ویٹو کرنے پر اسرائیل کا خیرمقدم

تل ابیب (عکس آن لائن)سلامتی کونسل میں امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کا اسرائیل نے خیر مقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا کہ حماس کو ختم کرنے کے لیے جنگ جاری رہے گی۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں امریکا کے درست موقف کی تعریف کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کو ختم کرنے اور جنگ کے باقی مقاصد کے حصول کے لیے جنگ جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں