بل منظور

امریکا’ایشیائی امریکیوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم سے متعلق بل منظور

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی کانگریس میں ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس میں منظور کیا گیا بل حتمی منظوری کے لیے صدر جوبائیڈن کو بھجوا دیا گیا۔

ہائوس اسپیکر نینسی پلوسی نے بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف وبا بلکہ آئندہ بھی نفرت انگیز جرائم سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران ایشیائی امریکیوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئیتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں