نیویارک (عکس آن لائن) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس کے نام پر چین امریکا نئی تجارتی کشیدگی ہے۔
نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1705.62 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1713.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1701.61 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1709.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1703.77 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1715.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔