فلوریڈا(عکس آن لائن)دنیا میں اب تک کوئی ایسی کار متعارف نہیں کرائی گئی ہے جو کہ زمین پر چلنے کے ساتھ ہوا میں بھی اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔امریکی ریاست فلوریڈا میں حال ہی میں دنیا کی پہلی زمین پر چلنے کے ساتھ ہوا میں اڑنے والی Fly And Drive Car نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔اس کار کا نام پائنیر پرسنل ائیر لینڈنگ وہیکل رکھا گیا ہے جسے Pal-V بھی کہا جا سکتا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے طرز پر بنائی جانے والی یہ کار ریٹریکٹ ایبل ہیڈ اور ریئر پروپیلرز سے لیس ہے جو آسمان پر 12 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر اڑان بھر سکتی ہے۔
اس کار میں آٹو موبائل میں استعمال کیا جانے والا فیول ہی استعمال ہوگا اوریہ کار ہوا میں 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار اور زمین پر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت ہے۔ڈچ کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والی اس گاڑی کی قیمت 5 لاکھ 99 ہزار ڈالرز ہے جسے 2021 میں فروخت کے لیے پیش کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔اس گاڑی میں 2 افراد کے بیٹھے کی گنجائش ہے اور یہ 3 پہیے والی گاڑی سے گائروکاپٹر میں صرف 10 منٹ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گاڑیاں بنانے والی سویڈن کی نامور کمپنی ‘وولو’ کی ذیلی کمپنی ‘گیلے’ نے زمین پر چلنے اور فضا میں اڑنے والی گاڑی 2019 تک مارکیٹ میں پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس کار کار کے تہ ہونے والے دونوں پروں پر الیکٹرک موٹر لگائی گئی ہیں جو اسے اڑنے میں مدد دیتی ہے۔