قصور،
قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت کی طرف سے امرودکے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ
وہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور پودوں کو نقصان رساں کیڑے وبیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے
کے لئے حفاظتی اقدامات کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے بتایا کہ موسم
برسات میں امرودکی گرمیوں کی فصل پر پھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کرکے انڈے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں
پیدا ہوکر گودے کو کھانا شرو ع کردیتی ہیں اورپھل گڑسڑجاتاہے۔انہوں نے امرودکے باغبانوں کو ہدایت کی
کہ وہ ابتدائی علامات ظاہرہوتے ہی فوری طورپر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی
مشاورت سے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان یا پریشانی کا سامنانہ کرناپڑے۔