سہیل احمد

امان اللہ اپنی منفرد اور لازوال فن اداکاری کے باعث ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے ‘سہیل احمد

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ نامورکامیڈین امان اللہ اپنی منفرد اور لازوال فن اداکاری کے باعث ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ،امان اللہ ایک ہی تھا اورکوئی ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔ ایک انٹرویو میں سہیل احمد نے کہا کہ امان اللہ حقیقی معنوںمیں عہد ساز شخصیت تھے۔انہوںنے کبھی محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ کامیڈین کنگ ہیں اور ان کے لہجے میں تکبر کا عنصر نظر آیاہو ۔امان اللہ نے انتہائی مشکل حالات میں اداکاری کی اور اپنے فن کا لوہا منوایا اوراس کے بعد پھر پیچھے مڑ کرنہیںدیکھا۔ امان اللہ کسی بھی محفل کی جان ہوتے تھے اور جن لوگوں نے بھی ان کے ساتھ وقت گزارا ہے وہ انہیں اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں