مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید نے اسرائیل میں 40 ارب شیکل 12ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بات اسرائیلی فوجی ریڈیو کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید بتایا کہ وہ ان منصوبوں میں شراکت دار بننا چاہتے ہیں جو کرونا (وبائی بیماری)کے بعد اسرائیل کی معیشت کو فروغ دیں گے۔نیتن یاھو کے اس بیان پر کسی اماراتی عہدیدار کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔عبرانی میڈیا کے مطابق نیتن یاھو نے اپنا پہلا باضابطہ دورہ جمعرات کو متحدہ عرب امارات کا منسوخ کردیا تھا۔ ان کے دورے کی منسوخی وجہ اردن کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم کے طیارے کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار ہے۔دورہ منسوخ ہونے کے بعد امارات نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری کررہا ہے۔ اس مقصد کے لیے فنڈ کا اعلان اسی دن بن زاید اور نیتن یاہو کے مابین ایک فون کال کے بعد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا موزمبیق میں سمندری طوفان کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
- امریکہ چین کے بارے میں اپنے غلط تصور کو درست کرے، چینی وزارت دفاع
- چائنا میڈیا گروپ نے سال 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کا پرومو جاری کردیا
- بیجنگ 12345 ہاٹ لائن کی وسیع مقبولیت
- چین اور سربیا کے درمیان دوطرفہ تجارت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، وزیر اعظم سربیا