ابوظہبی(عکس آن لائن)متحدہ عرب امارات میں دنیا کے سب سے خوبصورت میوزیم آف دی فیوچر کا افتتاح کردیاگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب میں امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم شریک ہوئے۔ اس موقع پر امارات کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے ٹویٹ کیا کہ فیوچر میوزیم امید کا پیغام، اظہار کا ذریعہ، عالمی سائنسی پلیٹ فارم اور ہم سب کے لیے بہترین مستقبل کی روشنی حاصل کرنے کا مکمل ادارہ ہے۔ فیوچر میوزیم انسان کے تخیل کا اظہار اور اماراتی عزم کا عملی اظہار ہے۔
وہی امارات جو خود اپنی ذات سے اوپر جانے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ فیوچر میوزیم مستقبل کے شہروں اور مستقبل کی حکومتوں کے لیے فکر و معرفت کی تجربہ گاہ ثابت ہوگا۔ ہوٹل برج العرب نے فیوچر میوزیم کے افتتاح پر عربی رسم الخط کا خصوصی شو کیا جس سے فیوچر میوزیم کے بیرونی منظر کی حقیقی ترجمانی ممکن ہو سکی۔