لاہور (عکس آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنیکاواحدآپشن الیکٹرانک ووٹنگ ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرکے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کرے گی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو صوبائی وزیرانر جی ڈاکٹراخترملک سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا ،
چوہدری سرور نے کہا کہ انتخابی اصلاحات قومی امنگوں کی ترجمانی،جمہوریت کی جیت ہے، اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا جمہوریت کی نفی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرکے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کرے گی ، انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنیکاواحدآپشن الیکٹرانک ووٹنگ ہے،انھوں نے کہا کہ جمہوریت،آئین وپارلیمان کومضبوط بناناچاہتے ہیں، ہم اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے کے حامی اور اپوزیشن مخالف ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کااثاثہ ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کوانتخابی عمل میں لازمی شریک کریں گے، چوہدری سرورنے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئندہ مالی سال کےلئے اچھا بجٹ دیا ہے، پنجاب کا بجٹ بھی ہر لحاظ سے قومی امنگوں کے عین مطابق ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرانرجی ڈاکٹراختر نے کہا کہ وزیر اعظم کی حکومت متحدہے،مضبوط ہے مخالفین سے خطرہ نہیں، حکومت عوام سے کیے جانیوالاہروعدہ پورا کرے گی۔