اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد آگے کیسے بڑھنا ہے حکومت طے کرے گی ، 8 سال یہ کیس چلا سیکٹروں مرتبہ التوا لیا گیا، 68 صحفوں پر مشتمل فیصلہ الیکشن کمیشن نے جاری کیا ہے ، جو شخص صادق اور امین ہونے کا دعوی کررہا تھا اس کا حلف جھوٹا نکلا، فیصلے میں لکھا ہے جس جماعت نے صاف شفاف چلنا تھا وہ گند میں مبتلا ہے، پی ٹی آئی امریکی پیسوں کے سامنے بھیگی بلی ہے، قانون اجازت نہیں دیتا بیرون ملک کسی کمپنی سے سیاسی جماعت فنڈ لے، یہ بھی قانون اجازت نہیں دیتا کہ فنڈنگ سیاسی جماعتیں کسی بھی مقصد کے لئے استعمال کرے۔منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں آٹھ سال ممنوعہ فنڈنگ کیس زیر سماعت رہا ۔ درجنوںبار اس کیس پر درخواستیں جمع کراکر مو¿خر کیا گیا ۔ آج الیکشن کمیشن نے 68صفحات پر مشتمل فیصلہ کردیا ۔ جو شخص صادق وامین کا دعویٰ کرتا رہا ۔
اس کا حلف جھوٹا نکلا ۔ جو جماعت صاف وشفاف رہنا چاہتی تھی وہ غیر ملکی شہریوں اور غیر ملکی کمپنیوں کے گند میں تھڑی ہوئی ہے ، امریکی سازش کو ثابت کرنے والے دعویدار امریکہ آگے بھیگی بلی ہیں۔ ملک کا قانون غیر ملکی کمپنی اور شہری سے فنڈ حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ ملک کا قانون غیر ممنوعہ فنڈنگ کسی سیاست جماعت کو اپنے مقاصد حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ آج ایک اور لطیفہ سامنے آگیا ۔ سازشی ٹولے کی جانب سے فالودے والے کا الزام لگایا گیا وہاں فالودے کی بجائے امریکی اور یہودی گودہ نکل آیا۔ پاکستان کی سیاسی جماعتیں بیرونی پیسے نہیں چلتیں ۔ ملک میں فنڈنگ کی ممانعت ملک کی خارجی پالیسی اور سیاسی ایجنڈے کے خلاف کام کرنے پر ہے ۔ بیرون ملک کمپنیوں سے فنڈنگ حاصل کرنا غیر قانونی عمل ہے ، سابق وزیراعظم عمران خان نے اڑھائی لاکھ کی ٹرانزیکشن وصول نہیں کی ۔
یہ ان کا اثاثہ ہے جس کی اجازت سپریم کورٹ نے دی ۔ ملک کے سلیکٹڈ وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلف دیا۔ عمران خان نے اس جھوٹ کی بنیاد پر آٹھ سال قوم کو بے وقوف بنایا اور اپنی سیاست کو قائم کیا ۔ عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے پیسے لے کر انہیں دھوکہ دیا ۔ آنے والے دنون میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی ۔ 2014میں فتنہ وفساداور فاشزم کا دھرنا دیکھا، آج یہ بات واضح ہوگئی کہ اس کی فنڈنگ کہاں سے آئی ۔ یہ کیس 2014کے صفحات پر مشتمل ہے ،مزید اس میں 2018کا فیصلہ بھی سامنے آئے گا ۔ فاشسٹ پارٹی کے سربراہ سمیت دیگر ارکان نے پاک بازی کے دعوے کئے آج ان کی منہ پر 350کمپنیوں کا کیچڑ گر گیا ۔
اس موقع پر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا آج پاکستان کی تاریخ میں اہم دن ہے ، فارن فنڈنگ میں عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے اور بھی ارکان ملوث ہیں۔ ہمارا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس پر سخت ایکشن لیں، عمران خان ایک غیر ملکی ایجنٹ ہے ،اس نے ملک میں فتنہ برپا کیا ، الیکشن کمیشن میں اس مقدمہ میں آٹھ سال تاخیر ہوئی ۔ اس پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا ۔ ہم اور دیگر جماعتیں سپریم کورٹ میں قانونی طور پر مقابلہ کریں گے ۔ عمران خان نے 2014سے ملک میں فتنہ وفساسد اورفاشزم پھیلایا ہمیں ملک کے آئین وقانون کا تحفظ کرنا ہے ، ملک کی جمہوریت آئین کی عملدرآمد کیلئے آخر تک قائم ودائم ہے ۔