لاہور(نمائندہ عکس) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اس پر تحفظات ہیں۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا پنجاب میں حمزہ شہباز ہی وزیر اعلی ٰ رہیں گے اور وہ کہیں نہیں جارہے، اسمبلی تحلیل ہونے کا کوئی سوال نہیں، منحرف ارکان کو پی ٹی آئی نے تحریری ہدایت نہیں دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اور شیخ رشید سے بڑا کوئی ابن الو قت نہیں جب کہ پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ بننے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، اسمبلی میں ہمارےنمبر پورےہیں ، قائم مقام گورنر وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہہ سکتے، ڈی سیٹ ہونے والے پانچ میں سے تین ارکان کی مخصوص نشستیں ن لیگ کو ملیں گی۔
اس موقع پر اویس لغاری کا کہناتھاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں آرٹیکل 63 اے کی شرائط پوری نہیں کی گئیں، صوبے کو وسیم اکرم پلس سے چھڑانے آئے ہیں۔ ہمارا اور کوئی مقصد نہیں۔