لاہور (عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کرانے کا پابند بنانے کیلئے نئی درخواست دائر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں 30 اپریل کو الیکشن کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو پابند کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی گئی، جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی، ساتھ ہی درخواست کو 2 رکنی بنچ کے سامنے پیش کرنے کی سفارش کردی۔
واضح رہے کہ پنجاب میں الیکشن کے معاملے پر جسٹس اقبال چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، عدالت کا کہنا ہے کہ یہ درخواست بھی اسی بنچ کے روبرو سماعت کیلئے پیش کی جائے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے تاہم تاریخ دینے کے باوجود الیکشن کرانے میں کوی سنجیدہ نظر نہیں آتا۔