اسلام آباد (نمائندہ عکس ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے والے 20ارکان اسمبلی کی جگہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا اعلان کردیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پنجاب کے 20صوبائی حلقوں میں 45لاکھ 79ہزار 900ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔
ان میں مرد ووٹرز حضرات کی تعداد 24لاکھ 60ہزار 906جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 21لاکھ 19ہزار تک ہے ۔ 20حلقوں کے لئے کل پولنگ بوتھ کی تعداد 3ہزار 129ہے ایک ہزار 703پولنگ سٹیشن مشترکہ ہوں گے جبکہ 697خواتین کے لئے اورمردوں کے لئے 729ہوں گے ۔
لاہور کے چار حلقوں میں ووٹرز کی تعداد 7لاکھ 22ہزار 878ہے جوحق رائے دہی استعمال کریںگے ۔ ان حلقوں میں تین لاکھ 82ہزار 928مرد جبکہ خواتین کی تعداد3لاکھ 39ہزار 350ہے ،2لاکھ 69ہزار پی پی 1میں ہونگے ۔