عثمان ڈار

الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے، عثمان ڈارکا عدالت میں چیلنج کر نے کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن)حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ادارے آزاد ہیں اس لیے موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے75سیالکوٹ /ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں