شیری رحمن

الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہوئے حلفی فارم جمع کر دیا ہے، شیری رحمن

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہوئے حلفی فارم جمع کر دیا ہے، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم آئین کی پاسداری کر رہی، آئین کی بات کرنے سے ہی جمہوریت میں جان ڈل سکتی ہے۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان سینیٹر فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچیں ۔سینیٹر شیری رحمان نے حلف نامہ جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ الیکشن کمیشن نے ایک نیا فارم حلفی مانگا ہے، الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہوئے ہم نے یہ فارم جمع کر دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم آئین کی پاسداری کر رہی،ہم نے ہر جگہ آئین کی بات کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی بات کرنے سے ہی جمہوریت میں جان ڈل سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں امید ہے تمام ادارے آئین کی پاسداری کرینگے۔انہوںنے کہاکہ عوام نے ہر ضمنی الیکشن میں حکومت کو مسترد کیا ہے، عوام نے 8 حلقوں میں حکومت کے خلاف ریفرینڈم دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اب یتیم ہو چکی ہے، حکومت کو عوام اور پارلیمان کی حمایت حاصل نہیں رہی

اپنا تبصرہ بھیجیں