اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا کے صوبائی حلقے پی کے 91 کے ریٹرننگ افسر کو تبدیل کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پی کے 91 میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کی جگہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ریٹرننگ افسر کو مقرر کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے اس تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔