فوادچودھری

الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کو فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے، فواد چودھری کی استدعا

اسلام آباد(نمائندہ عکس)سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کو فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے، ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کا حق ختم کیا گیا،

انہوں نے کہا کہ اب ان پاکستانیوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جو پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،پی ٹی آئی رہنمانے کہا کہ حکمران اتحاد خود ایک مافیا ہے اور پی ٹی آئی فنڈنگ کے لیے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی، اوور سیز اور عام پاکستانی پی ٹی آئی کو فنڈ دیتے ہیں،ہم فنڈنگ کا یہ ہی طریقہ جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں کو فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تا کہ لوگ موازنہ کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں