اسلام آباد(عکس آن لائن) الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر 25 اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔گوشوارے جمع کرانے والوں میں نورالحق قادری، فواد چودھری، فرخ حبیب، طارق بشیر چیمہ، زرتاج گل، عبدالقادر پٹیل، منزی حسن، ظل ہما شامل ہیں۔
پنجاب 24، سندھ 10، خیبرپختونخوا 4، بلوچستان کے ایک ایم پی اے کی رکنیت بھی بحال ہوگئی۔خیال رہے الیکشن کمیشن نے 16 جنوری کو گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین رکنیت معطل کی تھی۔