دفعہ144نافذ

الیکشن کا فیصلہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے، عطا تارڑ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کا فیصلہ ہم اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ شکست خوردہ عمران نیازی کا مایوس چہرہ اور لرزتی آواز نے سب کچھ عیاں کر دیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عوام نے فساد مارچ کا تیہ پانچا کر دیا ہے ، یہ اب دھمکیوں کے بعد اب ترلوں پر اتر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کب ہوں گے ، یہ فیصلہ تم نہیں، ہم اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے، جو حشر اس مارچ کا ہوا ہے اس کے بعد تمہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیئے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے، عمران نیازی اس گڑھے میں گرا جو اس نے دوسروں کیلئے کھودا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں