لاہور(نمائندہ عکس)پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ الیکشن ن لیگ کے خلاف نہیں بلکہ بیرونی سازش اور الیکشن کمیشن کیخلاف ہے، ن لیگ کا تو کہیں وجود ہی نہیں۔ضمنی الیکشن کے روزلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کامیابیاں سمیٹے گی، آج اراکین صوبائی اسمبلی حکومت کو چھوڑ کر اپوزیشن کی طرف آ رہے ہیں،
ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری رہے گا۔ ن لیگ کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں، مزید چار سے پانچ استعفے آرہے ہیں۔