مرتضی سولنگی

الیکشن سے سامنے آنے والی منتخب قیادت کو چاہیے بنیادی مسائل حل کرے: مرتضیٰ سولنگی

لاہور (عکس آن لائن)نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن سے سامنے آنے والی منتخب قیادت کو چاہیے بنیادی مسائل حل کرے۔لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ معاشی مسائل، آبادی پر کنٹرول اور گورننس ریفارمز پر کام کرنا ہو گا۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ 17 اگست 2023ء کو ہماری کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، اگلے روز میں نے کہا تھا پاکستان آئینی قوت کے تحت چل رہا ہے، نگراں حکومت بھی آئین کے تحت ہی کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک عوام کے منتخب نمائندوں کو چلانا ہے، پنجاب میں مذہبی اقلیتوں کا اہم کردار ہے، آئین میں شامل ہے کہ مذہبی اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہوں گے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ جناح صاحب کی دستور ساز اسمبلی کی تقریر میں سب واضح ہے۔ صحت اور تعلیم کے اداروں میں اقلیتوں کو نکال دیں تو کچھ بھی نہیں بچتا۔وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ خواتین، نوجوان اور خواجہ سرا سب برابر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں