فواد چوہدری

اللہ نے ایسا وزیر اعظم دیا جس کا وژن پیسے بنا کر باہر بھیجنا نہیں ، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ اللہ کی مہربانی ہے جس نے ایسا وزیر اعظم دیا جس کا وژن پیسے بنا کر باہر بھیجنا نہیں ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کا وژن نسلوں کو سنوارنے کا ہے، خیبر پختونخواہ میں جب حکومت آئی وہاں عمران خان نے ایک بلین ٹری منصوبہ شروع کیا، دنیا کی تمام آزاد ماحولیاتی این جی اوز نے بلین ٹری منصوبے کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ تک میں اداروں نے بلین ٹری کو سراہا، 10 بلین ٹری منصوبے میں بھی ہمیں بڑی کامیابیاں ملی ہیں، آج پوری دنیا پاکستان کو ماحول دوستی کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں