سید خورشید شاہ

الزام تراشی عمران خان کا وطیرہ ہے، سید خورشید شاہ

سکھر (عکس آن لائن)وفاقی وزیر آبی وسائل و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الزام تراشی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا وطیرہ ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے جھوٹے الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے الزامات پر پہلے بھی عدالت میں کیس بھگت رہے ہیں۔سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 35 پنکچر اور 10 ارب روپے رشوت جیسے الزامات کا انجام قوم کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹے اور غیر ذمے دارانہ بیان سے کچھ زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ جھوٹ کا سکہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا اور سچ کی فتح ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں