لاہور (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق اور ستیاناس کر دیاہے،(ن) لیگ نے 5.8فیصد شرح سے ترقی کرتا اور کم ترین3فیصد مہنگائی کی شرح والا پاکستان حوالے کیا تھا لیکن نالائق ٹولے نے اپنی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی کی شرح کو14فیصد تک پہنچادیا ہے ایک سال میں اس حکومت نے ملکی میعشت کا جنازہ نکال دیا ہے، آج ملک میں ترقی کی شرح صرف 2.5فیصد تک ہو گئی ہے۔
پیر کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاکہ مشیر خزانہ کو جتنی ٹماٹر کی قیمت معلوم ہے اتنے ہی ان کے اعداد و شمار معتبر ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ الزام تراشیوں سے ملکی میعشت ٹھیک نہیں ہوا کرتی ہے اور بیڑا غرق، ستیاناس کا بیانیہ بول کر موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق اور ستیاناس کر دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ مشیر خزانہ ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ اقتدار ملنے پر معیشت کی حالت خراب تھی اور پوری دنیا، ورلڈ بینک، عالمی ریٹنگ ایجنسیز نے تسلیم کیا تھا کہ پاکستان 6فیصد ترقی کی شرح حاصل کرے گا،(ن) لیگ نے 5.8فیصد شرح سے ترقی کرتا اور کم ترین3فیصد مہنگائی کی شرح والا پاکستان حوالے کیا تھا لیکن نالائق ٹولے نے اپنی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی کی شرح کو14فیصد تک پہنچادیا ہے ایک سال میں اس حکومت نے ملکی میعشت کا جنازہ نکال دیا ہے اور آج ملک میں ترقی کی شرح صرف 2.5فیصد تک ہو گئی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ایشیاءکی تیز ترین ابھرتی معیشت کو 15ماہ میں جنوبی ایشیاءکی سست ترین معیشت میں ڈھالنا تحریک انصاف کی حکومت کا کارنامہ ہے جبکہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بھی اس حکومت کی نالائقی کی ایک اور کہانی ہے، کاروبار اور معیشت ٹھپ کر کے تو یہ سرپلس ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں ریکارڈ ٹیکس وصولیاں ہوئیں جبکہ اس حکومت کو162ارب کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اس حکومت کی معاشی کارکردگی روزگار ،کاروبار، دکان، فیکٹری، زراعت اور صنعت کا بند ہونا ہے، آج لارج اسکیل مینوفیکچرنگ، اسمال انڈسٹریز، زراعت سمیت تمام بنیادی شعبے منفی میں جا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ1000ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو گھٹا کر450ارب روپے کر دینا ترقی ہے