الخدمت فانڈیشن

الخدمت فانڈیشن کے کارکنان نے مختلف مساجد اور امام بارگاہ میں کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے سپرے کیا

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)جماعت اسلامی زون PP54 کے زیراہتمام الخدمت فانڈیشن کے کارکنان نے مختلف مساجد اور امام بارگاہ میں کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے سپرے کیا اس موقع پر بشارت علی صدیقی جنرل سیکرٹری زون نے کہا جماعت اسلامی بلا تفریق لوگوں کی خدمت کے لئے میدان عمل میں موجود ہے

کرونا وائرس کی وبا کے خاتمے تک یہ کام جاری رہے گا سید علی رضا حسنی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سٹی نے خصوصی شرکت کی اور کارکنان کو ہدایت دی اس موقع پر فرقان عزیز بٹ محمد خاں کمبوہ ابتسام گل ناصر خان مروت فہد خان بھی موجود تھے بشارت علی صدیقی نے مزید کہا ہے کہ جماعت اسلامی موجودہ حالات میں عوام الناس کی خدمت میں لیڈنگ رول ادا کر رہی ہے ۔

جماعت اسلامی کے کارکنان،برادر تنظیمات کے کارکنان جس طرح گوجرانوالہ سمیت پورے پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں جسطرح دن رات انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی،اللہ پاک ان تمام کارکنان کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور اس کا بہترین اجر دنیا اور آخرت میں عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں