عرب اتحاد

الجوف میں بیلسٹک میزائلوں کا لانچنگ پیڈ تباہ کر دیا، عرب اتحاد

صنعاء (عکس آن لائن)یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب الجوف صوبے میں بیلسٹک میزائل داغنے کے ایک لانچنگ پیڈ کو تباہ کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میںعرب اتحاد نے واضح کیا کہ یہ کارروائی شہریوں کو دشمن کے حملوں سے بچانے کے واسطے عمل میں آئی۔

عرب اتحاد نے صنعا اور دیگر صوبوں میں قانونی عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے فوجی آپریشن شروع کیا۔اس سے قبل الیمن السعید بریگیڈز نے حجہ صوبے میں حرض شہر کو حوثیوں کی بچھائی گئی ہزاروں بارودی سرنگوں سے پاک کیا۔ اس بات کی تصدیق کی گئی کہ آزاد کرائے گئے علاقوں میں انسانی اور امدادی کارروائیاں تطہیر کے عمل کے بعد شروع کی جائیں گی۔عرب اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں مارب اور حجہ میں حوثی ملیشیا کے خلاف 16 کارروائیاں کیں۔

ساتھ ہی یمنی فوج نے ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری اور راکٹ باری کی۔ اتحادی طیاروں نے حوثیوں کے جتھوں کو نشانہ بنایا۔یمن میں آئینی حکومت کی فوج نے گذشتہ ہفتوں کے دوران میں شبوہ ، مارب اور حجہ کے محاذوں پر قابل ذکر پیش قدمی کو یقینی بنایا ۔ اس دوران حوثیوں کو بھاری جانی و مادی نقصان اٹھانا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں