نیویارک ( عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اپیل کی ہے کہ کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ مختلف تنازعات کی وجہ سے درجنوں ممالک میں تقریبا چونتیس ملین افراد کے قحط سے ہلاک ہو جانے کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے بھی متنبہ کیا کہ دنیا بھر میں دو سو ستر ملین افراد کو رواں برس بھوک کے بحران کا خطرہ لاحق ہے۔ انٹونیو گوٹیرش نے اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کو بتایا کہ کئی ملین انسانوں کو خوراک کی شدید عدم دستیابی کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سی پیک نے خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین، اسپرنگ فیسٹیول گالا 2025 کے تھیم اور لوگو کی نقاب کشائی
- چین میں دیہی سڑکوں کی کل لمبائی 4.6 ملین کلومیٹر تک پہنچ گئی، وائٹ پیپر
- چین کے لاجسٹکس حجم میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں نمایاں بہتری
- چین دنیا کو صنعتی اور سپلائی چین سے منسلک کرنا جاری رکھے گا، چینی میڈ یا