اقوام متحدہ کنونشن

اقوام متحدہ کنونشن میں کرپشن کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

ویانا(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کنونشن کانفرنس آف دی اسٹیٹ پارٹیز(سی او ایس پی)کے اجلاس میں بدعنوانی کی روک تھام اور اس سے نمٹنے میں پارلیمنٹ کے کردار کو مستحکم کرنے سے متعلق پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قرار داد سی او ایس پی کے 8واں اجلاس میں پیش ہوئی ۔قرارداد میں زور دیا گیا کہ تمام اراکین اپنے اپنے ملک میں پارلیمانی اداروں کو مستحکم بنائیں گے اور موثر نگرانی کو یقینی بنانے کے ساتھ پارلیمانی اداروں کے مابین تبادلوں کو بڑھانے کے لیے اچھے طریقے اپنائیں۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی)کو یہ حکم دیا گیا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں پارلیمنٹس کے کردارکو مضبوط بنانے کے لیے انٹرا پارلیمنٹری یونین کے اشتراک سے ایک موضوعاتی مکالمہ کا اہتمام کرے۔

علاوہ ازیں یو این او ڈی سی بدعنوانی کے خلاف جنگ میں پارلیمنٹس کے مثبت کردار سے متعلق ایک مجموعہ بھی تیار کرے گی۔ویانا میں وزارت خارجہ اور پاکستان مشن نے قرارداد پر اتفاق رائے حاصل کرنے کے لیے مشاورت کے عمل کو آگے بڑھایا۔جغرافیائی خطوں کے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک نے مذکورہ قرارداد کی بحالی کے لیے تعاون کیا جن میں آذربائیجان، برازیل، کینیڈا، چین، انڈونیشیا، مراکش، نائیجیریا، پیرو، فلپائن، روس، سنگاپور اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں