اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا برکینا فاسو میں اغوا کی گئی 50خواتین کی رہائی کا مطالبہ

نیویارک (عکس آ ن لائن)اقوام متحدہ نے شمالی برکینا فاسو میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کی گئی 50 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی برکینا فاسو میں گزشتہ ہفتے مشتبہ عسکریت پسندوں نے 50 خواتین کو اغوا کر لیا تھا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ، انہوں نے تمام مغوی خواتین کی فوری اور غیر مشروط ر ہائی اور حکام سیاس حوالے سے ایک موثر ، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے ان کا محاسبہ کیا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں