اقوام متحدہ (عکس آن لائن) اقوامِ متحدہ کی تخفیفِ اسلحہ کمیٹی نے جاپان کی جانب سے پیش کردہ جوہری تخفیفِ اسلحہ مسودہ قرارداد کو منظور کر لیا ہے۔کمیٹی کے ارکان نے اکثریتی ووٹوں کے ساتھ قرارداد منظور کی۔ 178 میں سے 148 ممالک نے حمایت میں ووٹ دیئے۔
چار ملکوں نے اعتراض اْٹھایا جبکہ 26 ممالک غیر حاضر رہے۔امریکہ غیر حاضر رہا جس کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دنیا کے بدلتے ہوئے سلامتی ماحول کی عکاسی نہیں کرتا۔برازیل بھی اِس بنیاد پر غیر حاضر رہا کہ قرارداد میں ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ممالک سے غیر مسلح ہونے کے زیادہ ٹھوس وعدوں کا مطالبہ کیا جانا چاہیئے۔ جاپان کی جانب سے پیش کی جانی والی قرارداد دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لئے ایک عملی منصوبے پر زور دیتی ہے۔