اقوام متحدہ

اقوام متحدہ میں حمایت کے بدلے یوکرائن کی اسرائیل سے ہتھیاروں کی درخواست

واشنگٹن (عکس آن لا ئن )امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے اپنے ملک کو اسرائیلی ہتھیاروں کی فراہمی کے امکان پر بات چیت کی۔ اس دوران زیلنسکی نے اسرائیلی ہتھیاروں کے بدلے میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد میں اسرائیل کی حمایت کرنے کی پیش کش کی تھی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیتن یاہو نے ایک فون کال کے دوران زیلنسکی سے کہا کہ وہ اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیں جس میں عالمی عدالت انصاف سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے معاملے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں