اقوام متحدہ

اقوام متحدہ افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم

نیویارک(عکس آ ن لائن )افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی رمیز الکباروف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پریس بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی کے شراکت دار ، طالبان کے زیر انتظام انتظامیہ کی غیر سرکاری تنظیموں میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی کے فیصلے کے باوجود افغانستان کے لوگوں کو زندگی بچانے والی خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کی ضروریات بہت زیادہ ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ہم ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی جاری رکھیں ۔نمائندہ خصوصی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیاں خود کو محفوظ محسوس کریں ، ہم اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ خواتین کی شرکت کے بغیر ایک جامع انسانی کارروائی کی فراہمی ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں