کراچی (عکس آن لائن) اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کی شادی کیلئے ڈانس پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اقرا اور یاسر جو رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں جس کی تیاریاں جاری ہیں ۔
اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کارڈ کے مطابق نکاح کی تقریب 28 تاریخ کو ہورہی ہے تاہم ذرائع کے مطابق مہندی تقریب اور شادی کی تقریبات 25 دسمبر سے شروع ہو رہی ہیں جس کی تیاریاں جارہی ہیں ۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے کچھ قریبی دوست شادی کے موقع پر ڈانس پریکٹس کررہے ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اقرا عزیز اور یاسر حسین نے شادی کی تاریخ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کیا گیا تھا جبکہ دونوں کی شادی کا انوکھا و مزاحیہ کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شادی میں ڈانس کے لیے کوریوگرافر وہاب شاہ کا انتخاب کیا گیا ہے اور ڈانس پریکٹس بھی وہاب شاہ اسٹوڈیو میں کی جاری ہے ۔