کراچی (عکس آن لائن) شوبز کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے شادی کے دن جیسے جیسے قریب آرہے ہیں ویسے ہی سوشل میڈیا صارفین شادی کی تقریبات کی تعداد جاننے کے لئے بے تاب ہیں۔
گزشتہ روز اقرا اور یاسر کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد ایک صارف نے سوال کر ہی ڈالا کہ اس سال کی سب سے اوور ریٹڈ یعنی سب سے مقبول جوڑی کی شادی کتنی طویل ہوگی؟ کیا دو ماہ؟ صارف کے سوال کا جواب دینے اقرا عزیز کی بڑی بہن سدرہ عزیز میدان میں آگئیں اور کہا کہ سر! یہ ایک نجی تقریب ہے، صرف مہندی اور نکاح، مجھے اس سے زیادہ وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے اور اس شادی کی تقریبات کوئی دو ماہ نہیں چلیں گی، ہم میں سے کوئی نمود و نمائش کی خواہش نہیں رکھتا۔ سدرہ عزیز نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ لوگوں کی خوشیوں میں خوش ہونا سیکھیں،
اِس سے زندگی بہت ہی پر مسرت گزرتی ہے۔ واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی رواں ماہ 28 دسمبر کو ہوگی، شادی کے کارڈ کی تصویر گزشتہ روز یاسر حسین اور اقرا عزیز نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی تھی۔