اقراء یونیورسٹی ک

اقراء یونیورسٹی کے زیر اہتمام 856 طلباء وطالبات کے فارغ التحصیل ہونے پرکانوکیشن کی تقریب کل ہوگی

کراچی(عکس آن لائن)اقراء یونیورسٹی کے زیر اہتمام 856 طلباء وطالبات کے فارغ التحصیل ہونے پرکانوکیشن 2022ء کی تقریب جمعرات16 فروری 2023ء دوپہر2بجے پاکستان ایئر فورس میوزیم(پی اے ایف)شاہراہ فیصل روڈ،فیصل کنٹونمنٹ کراچی میں منعقد کی جارہی ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا جائے گا۔

جبکہ صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کریں گے ،مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہونگے۔ جس میں طلباء و طالبات میںگولڈ میڈل ،ڈگری اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر اقراء یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اکیڈمکس ،پروفیسرز، ڈاکٹر ز، ایسو سی ایٹ پروفیسرز،ایچ او ڈیز،لیکچراراور دیگر بھی موجود ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں