اقراء یونیورسٹی ک

اقراء یونیورسٹی میں گذشتہ دس سالوں سے روایت کے مطابق جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا

کراچی(عکس آن لائن)دس سال سے جاب فیئر اقراء یونیورسٹی میں روایات کے مطابق جاری ہے اس جاب فیئر کا اصل مقصد جو طلباء و طالبات فارغ التحصیل ہورہے ہیں ان کے بہتر مستقبل کے لیے ملازمت کے مواقع بر وقت فراہم کیے جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہاروائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے اقراء یونیورسٹی میں منعقدہ جاب فیئر 2023 ئ میں کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ کانووکیشن کے فورن بعد ہم جاب فیئرز کا انعقاد کرتے ہیںاورآج جاب فیئر میں 5000سے زائد طلباء و طالبات نے ٹیسٹ و انٹرویوز دیئے ہیںجنھیں کمپنیز 40 ہزار سے لیکر 1 لاکھ پینسٹھ ہزار تک تنخواہ پر بہتر روزگار فراہم کریں گی۔

ہم نے یہاں600 سے زائد پاکستان کے چھوٹے بڑے پبلک ،پرائیویٹ سیکٹراورٹاپ ملٹی نیشنل کمپنیز کے ایچ آر ڈائریکٹرز، بورڈآف ڈائریکٹرز اور دیگر کو دعوت دی ہے تاکہ ہمارے طلبہ کو اچھی اور پر کشش ملازتیں مل سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت معاشی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے عوام کو روزگار میسر نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے اقراء یونیورسٹی کی جانب سے احسن اقدام اٹھایا گیا ان فارغ التحصیل طلبا ء و طالبات کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی جاب فیئر منعقد کروایا گیا۔

ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ اقرا ء یونیورسٹی ایک اعلیٰ درجہ بندی کی یونیورسٹی ہے ہماری یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے غریب اور متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ ہمارا جاب فیئر آجروں کو باصلاحیت اور حوصلہ افزائی کرنے والے طلباء و طالبات سے رابطہ قائم کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے جو روزگار اور انٹرن شپ کے مواقع تلاش کر رہے ہیں جس میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن، کمپیوٹر سائنس، میڈیا سائنسز ،ہیلتھ سائنسز اور دیگر شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے گریجویٹس افرادی قوت میں مثبت اثر ڈالنے کے لیے تیار ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ صنعتکار اور تاجروں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوںگے۔ ہماری اولین کوشش ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے جاب فیئرز کرواتے رہیں گے۔جاب فیئر کے اختتام پروائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے شرکاء میں شیلڈتقسیم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں