چو ہدری سرور

افواج پاکستان کی وجہ سے ملک میں امن بحال ہوا، چو ہدری سرور

لاہور(عکس آن لائن)پنجاب کے گورنر چو ہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے ملک کو امن کا گہورا بنایا، پاکستان امن پسند ملک ہے، جس نے دنیا کو امن کا پیغام دے کر دہشت گردی کی نفی کی، کرتارپور راہداری کھولنا اس کی ایک مثال ہے۔

گورنر پنجاب نے ایوان اقبال لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر انتظام وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا، ان کی وجہ سے ہی معیشت مضبوط اور ملک خوشحال ہوگا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے کہا کہ ہمیں فرقہ بندی کا خاتمہ کر کے امت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے والوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

اس سے پہلے گورنر پنجاب چودھری سرور نے ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں