کابل(عکس آن لائن) صوبے ہیرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فورا قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔گورنر ہیرات وحید قتالی کا کہنا تھا کہ کار بم دھماکا پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا جس میں مارے جانے 7 افراد عام شہری ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس گھروں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ ابھی تک کسی نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 400 بلین یوآن ہو گئی
- آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین
- چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی
- چین کے سیوےگاؤچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ